گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےلاہور کی معروف کاروباری اور سماجی شخصیت چوہدری شبیر نور نے یہاں ملاقات کی۔منگل کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، صوبہ خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے مواقع اور فلاحی سرگرمیوں کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ملک میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور سماجی شعبے میں نجی شخصیات کے …
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےلاہور کی معروف کاروباری اور سماجی شخصیت چوہدری شبیر نور کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےلاہور کی معروف کاروباری اور سماجی شخصیت چوہدری شبیر نور نے یہاں ملاقات کی۔منگل کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، صوبہ خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے مواقع اور فلاحی سرگرمیوں کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ملک میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور سماجی شعبے میں نجی شخصیات کے کردار پر بھی گفتگو ہوئی۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور نجی شعبے کی شمولیت سے ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات اور کاروباری شخصیات سماجی خدمات کے ذریعے معاشرے کی بہتری میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔چوہدری شبیر نور نے خیبر پختونخوا کے مسائل کے حل عوامی مشکلات کے خاتمہ کے حوالہ سے گورنر فیصل کریم کنڈی کے وژن کو سراہا۔








