اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کڑی خیسور کی معروف سماجی شخصیت سردار احمد حسن خان زمانو خیل اور سٹیٹ لائف کے روح رواں پنیالہ کی معروف سیاسی شخصیت جلال خان نے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔پیر کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے علاقےمیں نادرا ، پاسپورٹ اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام …
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےڈیرہ اسماعیل خان کی معروف سماجی شخصیت سردار احمد حسن خان زمانو خیل کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کڑی خیسور کی معروف سماجی شخصیت سردار احمد حسن خان زمانو خیل اور سٹیٹ لائف کے روح رواں پنیالہ کی معروف سیاسی شخصیت جلال خان نے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔پیر کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے علاقےمیں نادرا ، پاسپورٹ اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق امور پر گورنر کو آگاہ کیا۔
انہوں نے کڑی خیسور میں نادرا دفتر کے قیام پر گورنر خیبرپختونخوا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عملے کی کمی پوری کرنے کی درخواست کی جبکہ پنیالہ نادرا دفتر میں عملہ اور بجلی کی سہولیات سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کئے۔
انہوں نے کہا کہ نادرا دفتر پنیالہ کی افتتاحی تقریب کا جلد اعلان کیا جائے گا۔گورنر نے وفد کو علاقہ میں بے نظیر نشو و نما پروگرام کے دفتر کے قیام کے حوالہ سے بھی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔








