اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے گورنر ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر کہا کہ عوامی نمائندوں کی مشاورت سے ہی صوبے میں پائیدار …
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کی ملاقات، صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے گورنر ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر کہا کہ عوامی نمائندوں کی مشاورت سے ہی صوبے میں پائیدار ترقی اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو موثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ صوبے کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہرممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
دونوں رہنمائوں نے باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے اور عوامی مفاد میں مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔








