گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ سے ملاقات کی.گورنر ہاؤس پشاور تر جمان کے مطابق وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری بھی ملاقات میں شریک تھے۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں گندم کی ترسیل پر پابندی کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ کی ملاقات

مزید خبریں
پشاور۔ 01 جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ سے ملاقات کی.گورنر ہاؤس پشاور تر جمان کے مطابق وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری بھی ملاقات میں شریک تھے۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں گندم کی ترسیل پر پابندی کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے گندم کی ترسیل کے مسئلے کے فوری حل کی درخواست کردی۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا کی امن و امان کی صورتحال بھی زیر غور آئی۔ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی پر وفاقی حکومت کے اقدامات کو سراہا اور رانا ثناء اللہ کے کردار کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔
ملاقات میں وفاق اور خیبرپختونخوا کے درمیان اہم امور پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق بھی کیا گیا۔ اس کے علاوہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں خیبرپختونخوا کی امن و امان کی صورتحال اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ڈیرہ اسماعیل خان کے دینار ہسپتال میں کینسر کی تشخیص کے لیے جدید مشینری کی فراہمی پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں کینسر کے مریضوں کے لیے جدید تشخیصی سہولیات کی جلد فراہمی یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
گورنر نے صوبائی ترقی کے لیے وفاقی تعاون اور وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر رابطوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دینار ہسپتال سے جنوبی خیبرپختونخوا کے متعدد اضلاع کے مریض مستفید ہوں گے، صوبوں کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے وفاقی و صوبائی تعاون ناگزیر ہے، عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔








