پشاور۔ 12 جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیر کے روزچیئرمین ایکوا ٹیک فشریز احمد حسین کی قیادت میں وفد نے گورنر ہائوس پشاور میں ملاقات کی۔گورنر ہائوس پشاور تر جمان کے مطابق ملاقات کے دوران وفد نے گورنر کو صوبے میں فشریز اور ایکوا کلچر کے شعبے میں جاری منصوبوں اور مختلف اقدامات سے آگاہ کیا۔ وفد نے فش فارمنگ انڈسٹری کو درپیش اہم مسائل، چیلنجز …
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے چیئرمین ایکوا ٹیک فشریز احمد حسین کی قیادت میں وفد کی ملاقات

مزید خبریں
پشاور۔ 12 جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیر کے روزچیئرمین ایکوا ٹیک فشریز احمد حسین کی قیادت میں وفد نے گورنر ہائوس پشاور میں ملاقات کی۔گورنر ہائوس پشاور تر جمان کے مطابق ملاقات کے دوران وفد نے گورنر کو صوبے میں فشریز اور ایکوا کلچر کے شعبے میں جاری منصوبوں اور مختلف اقدامات سے آگاہ کیا۔
وفد نے فش فارمنگ انڈسٹری کو درپیش اہم مسائل، چیلنجز اور خیبرپختونخوا میں ایکوا کلچر کے فروغ کے مواقع پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔وفد نے صوبے میں فشریز فارمنگ کو مضبوط اور وسعت دینے کے لیے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی مسلسل معاونت اور سہولت کاری پر ان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے وفد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پائیدار ایکوا کلچر کے فروغ کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ فشریز کے شعبے کو مضبوط بنانے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، مقامی آمدن میں اضافہ ہوگا اور صوبے کی معاشی ترقی میں مدد ملے گی۔








