اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا نے ملاقات کی ۔ گورنر ہائوس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں صوبہ میں سیلاب کی تباہ کاریوں ، امدادی اور بحالی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر ہائوس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ہلال احمر خیبرپختونخوا کی جانب سے امدادی کاموں کو …
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا نے ملاقات کی ۔ گورنر ہائوس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں صوبہ میں سیلاب کی تباہ کاریوں ، امدادی اور بحالی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر ہائوس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ہلال احمر خیبرپختونخوا کی جانب سے امدادی کاموں کو سراہا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ متاثرین کی بحالی کے منصوبوں پر بھرپور توجہ دینا انتہائی ضروری ہے، اس ضمن میں صوبہ کی سیاسی قیادت کے ساتھ رابطہ کاری کو مزید فعال کیا جائے گا ۔ ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔








