اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے صدر اعصام الحق قریشی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔اس موقع پر پاکستان فٹبال فیڈریشن کے رہنما شاہد شنواری بھی موجود تھے۔ ہفتہ کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق پاکستان بالخصوص خیبرپختونخوا میں ٹینس کے مستقبل اور ٹینس کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی سہولیات اور مواقع فراہم کرنے سے متعلق تبادلہ …
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے صدر اعصام الحق قریشی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔اس موقع پر پاکستان فٹبال فیڈریشن کے رہنما شاہد شنواری بھی موجود تھے۔ ہفتہ کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق پاکستان بالخصوص خیبرپختونخوا میں ٹینس کے مستقبل اور ٹینس کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی سہولیات اور مواقع فراہم کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا نے ملک میں ٹینس کھیل کو فروغ دینے سے متعلق ورلڈ جونیئر ٹینس شپ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور ایونٹ کے میچز پشاور میں بھی کرانے کا کہا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے نوجوان تمام کھیلوں میں کمال صلاحیت رکھتے ہیں اور انہیں ملکی و غیر ملکی سطح پر بھرپور مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔اعصام الحق نے گورنر خیبرپختونخوا کو پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے زیرِ اہتمام ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ سے متعلق آگاہ کیا اور گورنر کو ٹینس کے عالمی مقابلوں میں شرکت کی دعوت بھی دی۔








