گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا نے منگل کو یہاں گورنر ہاوس پشاور میں ملاقات کی۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر محمد علی شاہ کی ملاقات

مزید خبریں
پشاور۔ 14 اپریل (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا نے منگل کو یہاں گورنر ہاوس پشاور میں ملاقات کی۔گورنر ہاوس پشاور ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارٹی کے تنظیمی امور اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں اپوزیشن جماعتوں کے متفقہ فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مستقبل میں صوبہ کی ترقی، عوامی مسائل کے حل اور صوبہ کو صوبائی حکومت کی نااہلی سے ہونے والی تباہی سے بچانے کے لئے اپوزیشن کے مشترکہ کردار کو انتہائی ضروری قرار دیا گیا ۔اس موقع پر پارٹی کو صوبہ بھر میں مزید فعال اور مضبوط بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی زیر غور آئیں۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے جو ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرتی رہی ہے، اور پارٹی کو نچلی سطح تک منظم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔محمد علی شاہ باچا نے گورنر کو پارٹی کی تنظیمی کارکردگی اور جاری سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی کو صوبے میں مزید مستحکم کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔








