گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا پروفیسر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پروفیسر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے مرحومہ کے درجات بلندی اور پسماندگان کیلئے صبروجمیل کی دعا کی۔ انہوں نے مرحومہ پروفیسر عارفہ سیدہ کو ارود زبان، ادب اور تدریسی شعبہ میں خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے …

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پروفیسر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے مرحومہ کے درجات بلندی اور پسماندگان کیلئے صبروجمیل کی دعا کی۔

انہوں نے مرحومہ پروفیسر عارفہ سیدہ کو ارود زبان، ادب اور تدریسی شعبہ میں خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ پروفیسر عارفہ سیدہ کی خدمت ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔مرحومہ پروفیسر ڈاکٹر عارفہ سیدہ نے اردو زبان کو تہذیب اور تحقیق کا موضوع بنایا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کا انتقال تعلیم و تحقیق اور شعبہ ادب کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے، مرحومہ کی تدریس، زبان و ادب کیلئے خدمات نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ رہیں گی۔