پشاور۔ 21 فروری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع بنوں میں بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی مذمت کی ہے اور حملہ آور 5 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت و بہادری کی تعریف کی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں گورنر خیبر پختونخوا نے دہشتگردوں کے حملے میں شہید لیفٹینینٹ کرنل شہزادہ گل فراز …
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی بنوں میں بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی مذمت

مزید خبریں
پشاور۔ 21 فروری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع بنوں میں بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی مذمت کی ہے اور حملہ آور 5 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت و بہادری کی تعریف کی ہے۔
اپنے مذمتی بیان میں گورنر خیبر پختونخوا نے دہشتگردوں کے حملے میں شہید لیفٹینینٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔
گورنر نے کہا ہے کہ شہید لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز نے جرات مندانہ قیادت و بہادری سے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا، سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بنوں شہر کو بڑے نقصان سے بچایا۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے دہشتگردی کے خلاف ملک و قوم کا حوصلہ و عزم کمزور نہیں کر سکتے ہیں۔ گورنر نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور پختہ عزم قابل تحسین ہے۔








