گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت پولیس کی تنخواہوں، شہداء کے ورثاء کے لئے ویلفئیر پیکیج سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت پولیس کی تنخواہوں، شہداء کے ورثاء کے لئے ویلفئیر پیکیج سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس

مزید خبریں
پشاور۔ 13 اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت گورنر ہاوس پشاور میں پولیس کی تنخواہوں، شہداء کے ورثاء کے لئے ویلفئیر پیکیج سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقدہوا.
گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق اجلاس میں مشیر داخلہ کفایت اللہ خان، چیف سیکرٹری ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان، آئی جی پولیس ذوالفقار حمید، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم امجد علی خان اور دیگر اعلی پولیس حکام نے شرکت کی۔ انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار حمید نے اجلاس کو پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ سے متعلق بریفنگ دی۔
گورنر نے تنخواہوں میں اضافہ سے متعلق تجاویز پر مشتمل سمری جلد از جلد تیار کرکے بجھوانے کی ہدایت کی۔ آئی جی پولیس نے شہداء کے ورثاء کے لئے ویلفئیر پیکیج سے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں زخمی و شہداء پیکج 2025 میں بھی اضافہ کی تجویز پیش کی گئی۔ اجلاس میں شہداء کے ورثاء کو پلاٹ کی بجائے نقد مالی معاونت کی تجویز بھی پیش کی گئی۔
اجلاس میں پولیس شہداء کے بیٹیوں کی شادی کیلئے بھی مالی معاونت کی تجویز پیش کی گئی. شہداء کے بچوں کی تعلیمی اخراجات کیلئے انڈومنٹ فنڈ کی تجویز بھی اجلاس میں پیش کی گئی۔ گورنر نے آئی جی پولیس کی جانب سے پیش کیے گئے تجاویز سے اتفاق کرتے ہوئے سمری جلد از جلد تیار کر کے بجھوانے کی ہدایت کی۔








