پشاور۔ 23 دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نےپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق ایم پی اے خالد وقار چمکنی کے بیٹے کی شادی کی مبارکباد دینے کیلئے ان کی رہائش گاہ چمکنی گئے ۔ ترجمان گورنر ہاوس پشاور کے مطابق اس موقع پرپیپلز پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک سعید خان ، ہلال احمر خیبرپختونخوا کے چیئرمین فرزند علی وزیر ، پیپلز پارٹی کے رہنما رضاء …
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی پی پی پی رہنماء خالد وقار چمکنی کی رہاش گاہ آمد ،بیٹے کی شادی پر مبارکباددی

مزید خبریں
پشاور۔ 23 دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نےپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق ایم پی اے خالد وقار چمکنی کے بیٹے کی شادی کی مبارکباد دینے کیلئے ان کی رہائش گاہ چمکنی گئے ۔
ترجمان گورنر ہاوس پشاور کے مطابق اس موقع پرپیپلز پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک سعید خان ، ہلال احمر خیبرپختونخوا کے چیئرمین فرزند علی وزیر ، پیپلز پارٹی کے رہنما رضاء اللہ چغرمٹی ، ملک طہماش خان ، سابق صوبائی وزیر سلیم خان چترالی اور دیگر رہنماوں کے علاوہ معززین علاقہ اور پارٹی ورکرز بھی موجود تھے ۔
گورنر نے دولہا اور انکے اہل خانہ کو شادی کی مبارکباد دی ۔اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نےپارٹی رہنماوں اور معززین علاقہ سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔








