اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی پاکستان پیپلز پارٹی کے دیرینہ رہنماء پیپلز سیکرٹریٹ اسلام آباد کے انچارج سید ابن رضوی کے انتقال پر تعزیت کے لیئے انکی رہائش گاہ گئے۔اتوار کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے مرحوم کے قریبی عزیز طالب رضوی اور اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کااظہار کیا اور مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے دعا کی …
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی پیپلز پارٹی کے دیرینہ رہنماء سید ابن رضوی کے انتقال پر تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی پاکستان پیپلز پارٹی کے دیرینہ رہنماء پیپلز سیکرٹریٹ اسلام آباد کے انچارج سید ابن رضوی کے انتقال پر تعزیت کے لیئے انکی رہائش گاہ گئے۔اتوار کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے مرحوم کے قریبی عزیز طالب رضوی اور اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کااظہار کیا اور مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔








