گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نےخیبرپختونخوا چیمپئن لیگ کے ہیڈ آفس کا افتتاح کردیا۔افتتاحی تقریب میں کے سی ایل کے سی ای او سہیل کنڈی ، چیئرمین عامر نواز ، کرکٹر یاسر حمید نے بھی خطاب کیا
گورنر خیبرپختونخوا نےخیبرپختونخوا چیمپئن لیگ کے ہیڈ آفس کا افتتاح کردیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نےخیبرپختونخوا چیمپئن لیگ کے ہیڈ آفس کا افتتاح کردیا۔افتتاحی تقریب میں کے سی ایل کے سی ای او سہیل کنڈی ، چیئرمین عامر نواز ، کرکٹر یاسر حمید نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر کرکٹر یاسر شاہ ، ریاض آفریدی اور دیگر بھی موجود تھے۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ کھیلوں سےخیبرپختونخوا کا سافٹ امیج روشن کرنا ترجیحات میں شامل ہے صوبہ میں گراؤنڈز کی آبادی انتہائی ضروری ہے۔انہوں نےپاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے خیبرپختونخوا چیمپئن لیگ کی منظوری پر چیئرمین پی سی بی و وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور پی سی بی کے حکام کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا چیمپئن لیگ کا قیام انتظامیہ کا ایک مستحسن فیصلہ ہے اس فیصلہ سے صوبہ میں کرکٹ کو ہی نہیں امن برداشت اور بھائی چارے کو فروغ حاصل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہماری کرکٹ ٹیم میں زیادہ کھلاڑی خیبرپختونخوا سے تعلق رکھتے ہیں صوبہ کی اپنی لیگ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں کردار ادا کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی خیبرپختونخوا چیمپئن لیگ کی لانچنگ کی جائے گی جس میں ابتدائی طور پر صوبہ کے مختلف ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کی چھ ٹیمیں شامل ہوں گی۔








