پشاور۔ 12 جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ٹانک پولیس کی بکتر بند گاڑی پر حملہ پر اعلیٰ حکام سے فوری رپورٹ طلب کرلی ۔ترجمان گورنر ہاؤس پشاورکے مطابق افسوسناک واقعہ پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شدیدغم اورغصہ کااظہار کرتے ہوئے شہدا کے اہل خانہ اور ساتھیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختو نخوا پولیس کے بہادر …
گورنر خیبرپختونخوا نے ٹانک پولیس کی بکتر بند گاڑی پر حملہ پر اعلی حکام سے فوری رپورٹ طلب کرلی

مزید خبریں
پشاور۔ 12 جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ٹانک پولیس کی بکتر بند گاڑی پر حملہ پر اعلیٰ حکام سے فوری رپورٹ طلب کرلی ۔ترجمان گورنر ہاؤس پشاورکے مطابق افسوسناک واقعہ پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شدیدغم اورغصہ کااظہار کرتے ہوئے شہدا کے اہل خانہ اور ساتھیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختو نخوا پولیس کے بہادر جوانوں نے عوام کی جان مال کی حفاظت کی خاطر شہادت کو گلے سے لگایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہداء پر فخر کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی پشت پناہی کے حامل فتنہ الخوارج کی یہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لے اور صوبہ کے امن کو یقینی بنانے میں عملی اقدامات اٹھائے۔








