گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی جامعہ قاسم العلوم ملتان کے نائب مہتمم مولانا عامر محمود کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے پشاور میں ان کی رہائش گاہ گئے
گورنر خیبرپختونخوا کا جامعہ قاسم العلوم ملتان کے نائب مہتمم سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

مزید خبریں
پشاور۔ 20 مئی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی جامعہ قاسم العلوم ملتان کے نائب مہتمم مولانا عامر محمود کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے پشاور میں ان کی رہائش گاہ گئے۔ ترجمان گورنر ہائوس کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے مرحومہ کی مغفرت ،بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔معروف مذہبی و علمی شخصیت قاری عبد الرؤف ، جمعیت علمائے اسلام ڈیجیٹل میڈیا کے سربراہ مولانا صاحبزادہ ضیاء الرحمان اور جے یو آئی ڈیرہ کے ضلعی نائب امیر مولانا عبید الرحمٰن بھی اس موقع پر موجود تھے








