گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی)پشاور کی جانب سے گورنر ہاؤس میں تفصیلی محکمانہ بریفنگ دی گئی۔
گورنر خیبرپختونخوا کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور کی جانب سے گورنر ہاوس میں محکمانہ بریفنگ دی گئی

مزید خبریں
پشاور۔ 27 مارچ (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی)پشاور کی جانب سے گورنر ہاؤس میں تفصیلی محکمانہ بریفنگ دی گئی۔جمعہ کو گورنر ہاوس پشاور کے تر جمان کے مطابق بریفنگ میں ڈی جی پی آئی ڈی پشاور طاہرہ سیدہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر رومانہ اسد خان نے شرکت کی۔
محکمانہ بریفنگ میں گورنر خیبر پختونخوا کو ڈیجیٹل میڈیا میں درپیش چیلنجز، سٹریٹجک کمیونیکیشن، میڈیا ریلیشنز، پبلک نیریٹو، آؤٹ ریچ اور سٹیک ہولڈر انگیجمنٹ، ڈیجیٹل و سوشل میڈیا مینجمنٹ، کرائسس کمیونیکیشن اور انٹرنل کوآرڈینیشن سے متعلق محکمانہ فرائض و ذمہ داریوں سے آگاہ کیا گیا۔
بریفنگ میں حکومتی اقدامات کی تشہیر،ریاستی بیانیہ کے فروغ اور خبروں کے ساتھ ساتھ ریسرچ آرٹیکلز کے ذریعے مؤثر نیریٹو بلڈنگ پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر کہا کہ پی آئی ڈی پر ریاستی بیانیہ کے فروغ کے حوالے سے اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے، لہٰذا اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں پی آئی ڈی دفاتر کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے اور یہاں ایک مؤثر میڈیا سیل کے قیام پر بھی غور کیا جائے۔








