گورنر خیبر پختونخوا سےکنٹرولر امتحانات آئی ایم سائنسز پشاور کی ملاقات،عالمی تعلیمی رجحانات پر بات چیت کی گئی

پشاور۔ 17 نومبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے آئی ایم سائنسز پشاور کے کنٹرولر امتحانات سید وجیہ الحسنین نے ملاقات کی۔تر جمان گورنر ہائوس پشاور کے مطابق ملاقات میں بیرونِ ملک یونیورسٹیوں میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلبہ کو درپیش تعلیمی چیلنجز سے گورنر کو آگاہ کیا گیا، اس موقع پر بدلتے ہوئے عالمی تعلیمی رجحانات، کوالٹی ایشورنس، کریڈٹ کی پہچان اور بین الاقوامی تعلیمی نظام میں …

پشاور۔ 17 نومبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے آئی ایم سائنسز پشاور کے کنٹرولر امتحانات سید وجیہ الحسنین نے ملاقات کی۔تر جمان گورنر ہائوس پشاور کے مطابق ملاقات میں بیرونِ ملک یونیورسٹیوں میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلبہ کو درپیش تعلیمی چیلنجز سے گورنر کو آگاہ کیا گیا، اس موقع پر بدلتے ہوئے عالمی تعلیمی رجحانات، کوالٹی ایشورنس، کریڈٹ کی پہچان اور بین الاقوامی تعلیمی نظام میں طلبہ کی رہنمائی اور معاونت کے طریقہ کار پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ بیرونِ ملک تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طلبہ کو درپیش مسائل کا حل، بروقت رہنمائی اور مضبوط سپورٹ سسٹمز کی فراہمی نہایت اہم ہے۔ انہوں نے پاکستانی تعلیمی اداروں اور غیر ملکی یونیورسٹیوں کے درمیان بہتر تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ طلبہ کی تعلیمی کارکردگی اور پیشہ ورانہ ترقی کو محفوظ بنایا جا سکے۔