گورنر خیبر پختونخوا سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء عالم زیب خان ایڈوکیٹ کی ملاقات

گورنر خیبر پختونخوا سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء عالم زیب خان ایڈوکیٹ کی ملاقات

پشاور۔ 09 مئی (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابقہ امیدوار این اے 7 دیر لوئر عالم زیب خان ایڈوکیٹ نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ گورنر خیبر پختونخوا کے پبلک ریلیشنز آفیسر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں این اے 7 دیر لوئر کے سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مالاکنڈ اور پشاور میں کامیاب ورکرز کنونشن کے انعقاد کو سراہتے ہوئے صوبائی اور مقامی تنظیموں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں دیر لوئر میں محکمہ واپڈا، گیس، نادرا اور این ایچ اے کے حوالے عوام کو درپیش مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔