گورنر خیبر پختونخوا سے پی پی پی باجوڑ کے رہنما کفایت اللہ خان کی قیادت میں وفد کی ملاقات

پشاور۔ 06 دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی باجوڑ کے رہنما کفایت اللہ خان کی قیادت میں وفد نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ گورنر خیبر پختونخوا کے پبلک ریلیشنز آفیسر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفد میں ضلع باجوڑ ماموند پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے نمائندے ایاز خان، پرنسپل ماموند پبلک ہائی سکول سیوئی، محمد اسماعیل، پرنسپل رہبر پبلک ہائی …

پشاور۔ 06 دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی باجوڑ کے رہنما کفایت اللہ خان کی قیادت میں وفد نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ گورنر خیبر پختونخوا کے پبلک ریلیشنز آفیسر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفد میں ضلع باجوڑ ماموند پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے نمائندے ایاز خان، پرنسپل ماموند پبلک ہائی سکول سیوئی، محمد اسماعیل، پرنسپل رہبر پبلک ہائی سکول کمرسر، صلاح الدین، پرنسپل ہلال پبلک ہائی سکول مینہ، ملک مشہور خان اور زاہد اللہ شامل تھے۔

ملاقات کے دوران وفد نے گورنر خیبر پختونخوا کو تعلیمی مسائل اور نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مشکلات بارے آگاہ کیا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے وفد کے مسائل سنے اور متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطہ کرکے ہرممکن مدد اور تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ گورنر خیبر پختونخوانے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بالخصوص ضم شدہ اضلاع میں تعلیم کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے، صوبہ میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا کردار نہایت اہم ہے۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

مزید خبریں