گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سےپاکستان مسلم لیگ (ق )کے صوبائی صدر انتخاب خان چمکنی کی ملاقات

پشاور۔ 30 دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے منگل کے روزپاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی صدر انتخاب خان چمکنی نے گورنر ہائوس پشاور میں ملاقات کی ۔گورنر ہائوس تر جمان کے مطابق ملاقات میں صوبہ میں امن و امان کی صورتحال اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں پشاور میں لوڈ شیڈنگ کے حوالہ سے عوام کو درپیش مشکلات پر تبادلہ …

پشاور۔ 30 دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے منگل کے روزپاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی صدر انتخاب خان چمکنی نے گورنر ہائوس پشاور میں ملاقات کی ۔گورنر ہائوس تر جمان کے مطابق ملاقات میں صوبہ میں امن و امان کی صورتحال اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں پشاور میں لوڈ شیڈنگ کے حوالہ سے عوام کو درپیش مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ بجلی چوری کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ میں واپڈا کی چوبیس ہزار آسامیوں میں چودہ ہزار خالی پڑی ہیں، ان پر تعیناتیاں انتہائی ضروری ہیں ، وفاقی حکومت اس حوالہ سے کردار ادا کرے ۔ملاقات میں پشاور میں گیس سے متعلق عوام کو درپیش مشکلات پر بھی بات کی گئی ۔ گورنر نے متعلقہ حکام کو ان مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں ۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبہ میں قیام امن کے لئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، بدامنی کا خاتمہ صوبہ کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے انتہائی ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا اتحاد انتہائی ضروری ہے۔