پشاور۔ 01 مارچ (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کے وفد نے اقلیتی ونگ کے سابق صدر نصیب چند کی قیادت میں ملاقات کی۔ گورنر خیبرپختونخوا کے پبلک ریلیشنز آفیسر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفد میں اقلیت ونگ کے راہنماء ڈویژنل صدر ایلے صادق اور دیگر شامل تھے۔ وفد نے گورنر کو اقلیتی برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ …
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پی پی پی اقلیتی ونگ کے وفد کی اقلیتی ونگ کے سابق صدر نصیب چند کی قیادت میں ملاقات

مزید خبریں
پشاور۔ 01 مارچ (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کے وفد نے اقلیتی ونگ کے سابق صدر نصیب چند کی قیادت میں ملاقات کی۔ گورنر خیبرپختونخوا کے پبلک ریلیشنز آفیسر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفد میں اقلیت ونگ کے راہنماء ڈویژنل صدر ایلے صادق اور دیگر شامل تھے۔ وفد نے گورنر کو اقلیتی برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کے مسائل کا حل ان کی ترجیحات میں شامل ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتی برادری کو اہمیت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں اقلیتوں کے مسائل کے حل کےلیے متعلقہ محکمہ جات کو ہدایات جاری کی جائیں گی۔انہوں نے وفد کے مطالبہ پر شمشان گھاٹ اور اپروچ روڈ کے منصوبے کے حوالہ سے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔وفد نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو ایسٹر کی تقریبات میں شرکت کی دعوت بھی دی۔







