پشاور۔ 14 فروری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر طلحہ محمود پر دروش کے علاقے میں مبینہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صوبائی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔ گورنر ہائوس سے جاری بیان کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سیاسی اختلاف رائے جمہوریت کا حسن …
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر طلحہ محمود پر مبینہ حملے کی شدید مذمت، صوبائی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واقعے کی فوری و شفاف تحقیقات کی ہدایت

مزید خبریں
پشاور۔ 14 فروری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر طلحہ محمود پر دروش کے علاقے میں مبینہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صوبائی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔ گورنر ہائوس سے جاری بیان کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سیاسی اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے، تاہم تشدد، ہنگامہ آرائی اور سیاسی کارکنوں پر حملے کسی صورت قابل قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹر طلحہ محمود پر حملہ جمہوری اقدار اور سیاسی رواداری کے منافی ہے۔ انہوں نے صوبائی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ گورنر نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی سرزمین پر سیاسی عدم برداشت کو فروغ دینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے کارکنوں کو تحمل، برداشت اور جمہوری رویوں کی پاسداری کی تلقین کریں۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے سینیٹر طلحہ محمود کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات صوبے کے پرامن سیاسی ماحول کو متاثر اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو عوامی خدمت سے دور نہیں کرسکتے۔







