گورنر خیبر پختونخوا کا سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ ، خضدار بس حملہ کے زخمی بچوں کی عیادت کی

کوئٹہ۔ 26 مئی (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیر کو سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کرکے خضدار اے پی ایس بس حملہ کے زخمی بچوں کی عیادت کی۔ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اورسابق وفاقی وزیر میر چنگیر جمالی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے بچوں کے ساتھ پیار و شفقت کیا اور ان کی صحت دریافت کی ۔گورنر خیبر پختونخوا …

کوئٹہ۔ 26 مئی (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیر کو سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کرکے خضدار اے پی ایس بس حملہ کے زخمی بچوں کی عیادت کی۔ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اورسابق وفاقی وزیر میر چنگیر جمالی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے بچوں کے ساتھ پیار و شفقت کیا اور ان کی صحت دریافت کی ۔گورنر خیبر پختونخوا نے زخمی بچوں کا حوصلہ بڑھایا اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ اس موقع پرہسپتال انتظامیہ کیجانب سے گورنر خیبر پختونخوا اور وزیر اعلی بلوچستان میر سرفرازبگٹی کو زخمی بچوں کو علاج معالجہ کی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی۔

مزید خبریں