گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ممتاز اینکر اور صحافی حماد حسن کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔
گورنر خیبر پختونخوا کی اینکر حماد حسن کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں شرکت

مزید خبریں
اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ممتاز اینکر اور صحافی حماد حسن کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔ گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق یہاں منعقدہ تقریب میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنماوں، سینئر میڈیا پرسنز اور کاروباری برادری کی نمایاں شخصیات بھی شریک ہوئیں۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے نوبیاہتا جوڑے کو شادی کی مبارکباد پیش کی اور ان کی ازدواجی زندگی میں برکت اور کامیابی کے لیے دعا کی۔








