گورنر خیبر پختونخوا کی سابق سینیٹر مرحوم الیاس احمد بلور کی پہلی برسی کی تقریب میں شرکت

پشاور۔ 15 نومبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بلور ہاؤس پشاور میں سابق سینیٹر مرحوم الیاس احمد بلور کی پہلی برسی کی تقریب میں شرکت کی۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق وفاقی وزیر حاجی غلام احمد بلور، معروف صنعتکار غضنفر بلور اور دیگر لواحقین سے مرحوم سابق سینیٹر الیاس بلور کے بلند درجات اور مغفرت کی دعا کی۔ انہوں نے مرحومین کی سیاسی …

پشاور۔ 15 نومبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بلور ہاؤس پشاور میں سابق سینیٹر مرحوم الیاس احمد بلور کی پہلی برسی کی تقریب میں شرکت کی۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق وفاقی وزیر حاجی غلام احمد بلور، معروف صنعتکار غضنفر بلور اور دیگر لواحقین سے مرحوم سابق سینیٹر الیاس بلور کے بلند درجات اور مغفرت کی دعا کی۔

انہوں نے مرحومین کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور بلور خاندان کےلئے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔