گورنر خیبر پختونخوا کی ہنگو میں انسداد پولیو مہم میں کے دوران پولیس گاڑی پر دہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیر کو ضلع ہنگو میں انسداد پولیو مہم کے لیے تعینات پولیس گاڑی پر دہشتگردوں کی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ میں پولیس اہلکار کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے

پشاور۔ 13 اپریل (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیر کو ضلع ہنگو میں انسداد پولیو مہم کے لیے تعینات پولیس گاڑی پر دہشتگردوں کی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ میں پولیس اہلکار کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔گورنر ہائوس پشاورکے تر جمان کے مطابق گورنرخیبر پختونخوا نے شہید پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے شہید پولیس اہلکار کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔گورنر نے کہا ہے کہ پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ گورنر نے کہا کہ حملہ کرنے والے دہشتگرد ہمارے بچوں کےمحفوظ مستقبل کے دشمن ہیں۔