کراچی۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں امن و امان کی صورتحال، معاشی، اقتصادی، تجارتی، سیاسی و سماجی سرگرمیوں میں اضافے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان …
گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی کی ملاقات

مزید خبریں
کراچی۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں امن و امان کی صورتحال، معاشی، اقتصادی، تجارتی، سیاسی و سماجی سرگرمیوں میں اضافے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی میں امن و امان کے قیام کے بعد معاشی، اقتصادی، تجارتی، سیاسی و سماجی اور دیگر سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے، اس ضمن میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول کی فراہمی کے لئے حکومت کے اقدامات اہم ثابت ہوں گے، موجودہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون، مدد اور معاونت بھی فراہم کر رہی ہے۔ ملاقات میں وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول کو یقینی بنانے کے لئے مربوط اور موثر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، وفاق صوبہ کی خوشحالی، ترقی اور معاشی سرگرمیوں میں مزید اضافہ کے لئے اقدامات بھی یقینی بنا رہا ہے۔








