کراچی۔5اکتوبر (اے پی پی): گورنر سندھ عمران اسماعیل سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کے گھر گئے اور ان سے ان کے صاحبزادے کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔ گورنرسندھ نے مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ ،خرم شیر زمان اور گورنرسندھ کے مشیر …
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا سید قائم علی شاہ اورسید ناصر شاہ سے اظہار تعزیت

مزید خبریں
کراچی۔5اکتوبر (اے پی پی): گورنر سندھ عمران اسماعیل سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کے گھر گئے اور ان سے ان کے صاحبزادے کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔ گورنرسندھ نے مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ ،خرم شیر زمان اور گورنرسندھ کے مشیر امید علی جونیجو بھی موجود تھے۔گورنر سندھ نے وزیراعظم پاکستان کی طرف سے بھی تعزیتی پیغام سید قائم علی شاہ کو دیا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ آپ کے صاحبزادہ کے انتقال کا سن کر دلی صدمہ پہنچا، دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب آ پ کے ساتھ ہیں۔بعد ازاں گورنرسندھ عمران اسماعیل صوبائی وزیر اطلاعات وبلدیات سید ناصرحسین شاہ کے گھر گئے اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔








