گورنر سندھ عمران اسماعیل کی سی فورڈ، یو کے کی میئر نازش عادل سے ملاقات میں گفتگو

کراچی۔ 25جون (اے پی پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے سی فورڈ، یو کے کی میئر نازش عادل کی ملاقات میں مقامی حکومتی نظام، تجارت بڑھانے، مقامی حکومتی نمائندگان کے وفود کے تبادلوں پر اظہار خیال کیا گیا۔ منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر ہاﺅس میں ملاقات کے دوران گورنر سندھ نے کہا کہ وفود کے تبادلوں سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے جو باہمی مفاد کی …

کراچی۔ 25جون (اے پی پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے سی فورڈ، یو کے کی میئر نازش عادل کی ملاقات میں مقامی حکومتی نظام، تجارت بڑھانے، مقامی حکومتی نمائندگان کے وفود کے تبادلوں پر اظہار خیال کیا گیا۔ منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر ہاﺅس میں ملاقات کے دوران گورنر سندھ نے کہا کہ وفود کے تبادلوں سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے جو باہمی مفاد کی بہتری میں اہم ثابت ہوں گے اس طرح کے اقدامات سے ایک دوسرے کو سمجھنے اور نئے نئے تجربات کے حصول میں آسانی پیدا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات کے ذریعے سے ہی مقامی حکومت کے نظام میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے جس سے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے وسیع پیمانے پر اقدامات اٹھانے میں مدد اور مقامی نظام کو نئی جہت حاصل ہو گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply