کراچی ۔ 25 اپریل (اے پی پی)گورنر سندھ محمد زبیر سے وفاقی وزیر پارلیمانی امورشیخ آفتاب احمد نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی ۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اداروں کی کارکردگی ، عوام کو درپیش مسائل سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ حکومتی …
گورنر سندھ محمد زبیر سے وفاقی وزیر پارلیمانی امورشیخ آفتاب احمد کی ملاقات
کراچی ۔ 25 اپریل (اے پی پی)گورنر سندھ محمد زبیر سے وفاقی وزیر پارلیمانی امورشیخ آفتاب احمد نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی ۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اداروں کی کارکردگی ، عوام کو درپیش مسائل سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے باعث صوبہ معاشی خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے ، وزیر اعظم پاکستان کی معاشی پالیسیوں کے مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہو چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوامی کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اس ضمن میں صوبہ میں جاری ترقیاتی منصوبے جن میں فراہمی آب کا عظیم منصوبہ K-IV ، نکاسی آب کا منصوبہ S-III ، گرین لائن منصوبہ ، M-9 اور لیاری ایکسپریس وے کی تکمیل سے عوام کو زبر دست ریلیف حاصل ہو گا ، انفرااسٹرکچر سے معاشی ، سماجی اور اقتصادی سرگرمیاں تیز ہورہی ہیں ، نجی سیکٹر کے فعال ہونے سے لوگوں کو ہزاروں ملازمت کے مواقع دستیاب ہونگے ۔









