کراچی ۔ 28 اپریل (اے پی پی)گورنر سندھ محمد زبیر سے گورنر ہاﺅس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملاقات کی۔ جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں صوبہ میں امن وامان کی مجموعی صورتحال ، جاری آپریشن ، اس ضمن میں وفاقی حکومت کے تعاون اورصوبہ سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمہ سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ …
گورنر سندھ محمد زبیر سے گورنر ہاﺅس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ملاقات

مزید خبریں
کراچی ۔ 28 اپریل (اے پی پی)گورنر سندھ محمد زبیر سے گورنر ہاﺅس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملاقات کی۔ جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں صوبہ میں امن وامان کی مجموعی صورتحال ، جاری آپریشن ، اس ضمن میں وفاقی حکومت کے تعاون اورصوبہ سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمہ سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ صوبہ سے ہر قسم کے جرائم کے خاتمہ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اس ضمن میں کراچی آپریشن اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گا۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ امن و امان ہی خوشحال و ترقی یافتہ صوبہ کی ضمانت ہے امن و امان کے قیام اور استحکام کے لئے بلا تفریق و دباﺅ کارروائی جاری رہے گی۔ ملاقات میں گورنر اور وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کراچی میں قیام امن کے لئے رینجرز ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے مثل قربانیاں دیں جنھیں کسی صورت ضائع نہیں ہونے دینگے، اداروں کو قانونی و آئینی سمیت ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائے گی تاکہ ادارے بلا کسی دباﺅ کے اپنا کام جاری رکھ سکیں جبکہ کراچی کے شہری امن و امان کے قیام میں رینجرز کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔








