کراچی ۔ 6 جنوری (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر نے پاکستان میڈیا ڈیویلپمنٹ فاﺅنڈیشن کی جانب سے منعقد کی جانے والی انٹر نیشنل میڈیا کانفرنس کا افتتاح کردیا ہے۔ کانفرنس میں امریکہ، چین، کینیڈا ، برطانیہ ، فرانس ، آسٹریلیا ، ایران ، ملائیشیا ،افغانستان ، انڈونیشیا اور دیگر ممالک کے مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر پاکستانی میڈیا ڈویلپمنٹ فاﺅنڈیشن کی چیئر پرسن دردانہ شہاب …
گورنر سندھ محمد زبیر نے چار روزہ انٹر نیشنل میڈیا کا نفرنس کا افتتاح کردیا

مزید خبریں
کراچی ۔ 6 جنوری (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر نے پاکستان میڈیا ڈیویلپمنٹ فاﺅنڈیشن کی جانب سے منعقد کی جانے والی انٹر نیشنل میڈیا کانفرنس کا افتتاح کردیا ہے۔ کانفرنس میں امریکہ، چین، کینیڈا ، برطانیہ ، فرانس ، آسٹریلیا ، ایران ، ملائیشیا ،افغانستان ، انڈونیشیا اور دیگر ممالک کے مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر پاکستانی میڈیا ڈویلپمنٹ فاﺅنڈیشن کی چیئر پرسن دردانہ شہاب ، صدر ظہیر خان ، جنرل سیکریٹری امین یوسف ، سینئر نائب صدر مقتدیٰ منصور اور پی ایم ڈی ایف کے دیگر عہدیدارسمیت مختلف ممالک سے آنے والے صحافی بھی موجود تھے۔ گورنر ہاﺅس سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق افتتاحی تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ نے کہا کہ عالمی سطح کے پروگرامز کے تسلسل سے انعقاد اور بیرون ممالک سے لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت پاکستان باالخصوص کراچی میں امن و امان کے قیام پر دنیا کا واضح اعتماد کا مظہر ہے اس ضمن میں پاکستان کے حقیقی تاثر کو دنیا بھر میں روشناس کرانے کے لئے میڈیا کانفرنس اہم ثابت ہوگی، غیر ملکی میڈیا کے نمائندے پاکستان، صوبہ باالخصوص کراچی میں امن و امان کے قیام کا جائزہ لینگے، شہر میں جاری معاشی، اقتصادی، تجارتی، سماجی، ثقافتی، ادبی اور کھیلوں سمیت دیگر سرگرمیوں کے مشاہدہ کرنے سے صحافیوں کو اپنے ممالک میں پاکستان کے اصل حقائق بیان کرنے میں آسانی ہوگی، کانفرنس میں شرکت کے لئے آنے والے غیر ملکی صحافی ہمارے مہما ن ہیں انہیں ہر ممکن سہولیات کی فراہم کو یقینی بنایا جائے گا۔







