گورنر سندھ محمد زبےر کی شہید طالبہ سبیکا شیخ کی نمازجنازہ میںشرکت

کراچی ۔ 23 مئی (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبےر نے امریکی ریاست ٹیکساس کے تعلیمی ادارے میں دہشت گردی کا شکار ہونے والی ہونہار طالبہ شہید سبیکا شیخ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر سینیٹر سلیم ضیا، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر …

کراچی ۔ 23 مئی (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبےر نے امریکی ریاست ٹیکساس کے تعلیمی ادارے میں دہشت گردی کا شکار ہونے والی ہونہار طالبہ شہید سبیکا شیخ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر سینیٹر سلیم ضیا، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ نے دعا کی کہ اللہ تعالی سبیکا شیخ کے والدین، بہن بھائی، دوست احباب اور عزیز و اقارب کو صبر جمیل عطا کرے اور مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم شہید سبیکا شیخ کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔