کراچی ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ آج کا پاکستان پرامن اور خوشحال ہے، میڈیا عوام تک پہنچنے کا اہم ذریعہ ہے، میڈیا کے باعث فوری خبر نشر یا شائع ہونے سے حکومت کو اہم اقدامات اٹھانے میں مدد ملتی ہے اور عوام بھی اس سے با خبر رہتے ہیں ،یہ چیک اینڈ بیلنس کا موئثر نظام ہے جس سے لوگوں کو …
گورنر سندھ کا سی پی این ای کے دفتر میں میٹ دی ایڈیٹرز پروگرام سے خطاب

مزید خبریں
کراچی ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ آج کا پاکستان پرامن اور خوشحال ہے، میڈیا عوام تک پہنچنے کا اہم ذریعہ ہے، میڈیا کے باعث فوری خبر نشر یا شائع ہونے سے حکومت کو اہم اقدامات اٹھانے میں مدد ملتی ہے اور عوام بھی اس سے با خبر رہتے ہیں ،یہ چیک اینڈ بیلنس کا موئثر نظام ہے جس سے لوگوں کو اپنے منتخب نمائندوں کی کارکردگی کا بخوبی علم رہتا ہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے دفتر میں میٹ دی ایڈیٹرز پروگرام میں خطاب کے دوران کیا۔ پروگرام میں صوبہ با الخصوص کراچی میں امن و امان کے قیام ، غیر ملکی سرمایہ کاری ، نجی سیکٹر کی کارکردگی ،شہر میں وفاق کے تعاون سے جاری منصوبے اور کراچی ترقیاتی پیکج ،معاشی اصلاحات ،معاشی و اقتصادی صورتحال ، سی پیک منصوبہ تکمیل سے قبل پیشگی اقدامات ، صنعتی علاقوں میں انفرااسٹرکچر کی ترقی و بحالی،غربت اور بے روزگاری کے خاتمہ کے ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ میٹ دی ایڈیٹرز پروگرام کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ باہمی مشاورت اور ایک دوسرے سے تبادلہ کرنے سے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات اٹھانے میں حکومت وقت کو آسانی ہو جاتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ 2013ءمیں پورے ملک میں امن و امان کی صورتحال بدترین تھی، غیر ملکی وفود پاکستان آنے سے کتراتے تھے ان سے میٹنگ کرنے کے لئے ہمیں اسلام آباد یا پھر دبئی جانا پڑتا تھا ،حکومت نے امن و امان کو ایک چیلنج کے طور پر قبول کرتے ہوئے سب سے پہلے امن و امان کی بحالی کو ترجیح دی،امن و امان کے قیام میں فوج ، رینجرز ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے مثل قربانیاں پیش کیں جسے پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔








