گورنر سندھ کا وفاقی اردو جامعہ کے طالب علموں کے لئے آئی ٹی کے مفت کورسز کا کوٹہ مختص کرنے کا اعلان

کراچی۔ 15 جنوری (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے آئی ٹی کے جدید کورسز بالکل مفت کرانے کے لیے خصوصی کوٹہ مختص کرنے کا اعلان کر دیا۔جمعرات کو گورنر ہاؤس سےجاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے آج 50 ہزار نوجوان جدید آئی ٹی کورسز مفت حاصل کر رہے ہیں اور ان میں سے کئی …

کراچی۔ 15 جنوری (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے آئی ٹی کے جدید کورسز بالکل مفت کرانے کے لیے خصوصی کوٹہ مختص کرنے کا اعلان کر دیا۔جمعرات کو گورنر ہاؤس سےجاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے آج 50 ہزار نوجوان جدید آئی ٹی کورسز مفت حاصل کر رہے ہیں اور ان میں سے کئی نوجوان ماہانہ ہزاروں ڈالر تک کما رہے ہیں۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے اعلان کیا کہ اب وفاقی اردو جامعہ کے طلبہ کو بھی 8 سے 10 لاکھ روپے مالیت کے آئی ٹی کورسز بالکل مفت فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ عالمی منڈی میں باوقار روزگار حاصل کر سکیں۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی امین الحق، چانسلر، وائس چانسلر، اساتذہ کرام، لیکچررز، طلبہ اور ان کے والدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ آج کے حقیقی مہمانِ خصوصی طلبہ کے والدین ہیں، جنہوں نے اپنی محنت، قربانی اور دعاﺅں سے اپنے بچوں کو اس مقام تک پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ دہشت گردی کا شکار رہے ہیں اور اس مسئلے کا واحد پائیدار حل تعلیم اور علم کا فروغ ہے۔

گورنر سندھ نے واضح کیا کہ کسی کا راستہ روکنے سے کبھی اپنا راستہ نہیں بنتا بلکہ ترقی کے لیے مثبت سوچ اور تعاون ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 10 مئی کو پاکستان نے اپنے سے کئی گنا زیادہ طاقتور دشمن کو شکست دی، جس کے بعد بیرونِ ملک پاکستانیوں کی عزت اور وقار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں پاکستانی نوجوان اپنی صلاحیتوں کے ذریعے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔