گورنر سندھ کا کورنگی کریک میں واقع باریٹ ہاڈسن یونیورسٹی کا دورہ

کراچی۔ 23 اپریل (اے پی پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کورنگی کریک میں واقع باریٹ ہاڈسن یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے وہاں پر موجود مختلف فیکلٹیز کا معائنہ کیا جبکہ یونیورسٹی میں گورنر سندھ کو ایڈمنسٹریشن آفس، کلاس رومز، لائبریری اور تحقیقی لیب کا معائنہ بھی کرایا گیا۔ یونیورسٹی کی چانسلر ڈاکٹر ارم آفتاب نے یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم اور …

کراچی۔ 23 اپریل (اے پی پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کورنگی کریک میں واقع باریٹ ہاڈسن یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے وہاں پر موجود مختلف فیکلٹیز کا معائنہ کیا جبکہ یونیورسٹی میں گورنر سندھ کو ایڈمنسٹریشن آفس، کلاس رومز، لائبریری اور تحقیقی لیب کا معائنہ بھی کرایا گیا۔ یونیورسٹی کی چانسلر ڈاکٹر ارم آفتاب نے یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم اور تحقیق سے متعلق گورنر سندھ کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی کا قیام سلیم حبیب ایجوکیشن فاﺅنڈیش کے تحت رکھا گیا ہے۔ یونیورسٹی میں تحقیق کے فروغ کے حوالے سے مختلف فیکلٹیز کے لئے 21 لیبارٹریز موجود ہیں، جبکہ 5 فیکلٹیز کے تحت 6 مختلف پروگرامز جاری ہیں، طلباءو طالبات اور فیکلٹی کی تربیت کے لئے ہر 15 دن کے بعد ماہرین کے سیشن کا انعقاد کیا جاتا ہے، تعلیمی سرگرمیوں کے علاوہ اسپورٹس اور دیگر سماجی سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔ گورنر سندھ کو مزید بتایا گیا کہ فاﺅنڈیشن کے تحت کراچی میں قائم یونیورسٹی کے علاوہ 2 کالجز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چل رہے ہیں جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیسرے ایمرجنگ سائنس کالج کا افتتاح 2020ءتک کیا جائے گا۔ بعد ازاں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے فیکلٹیز اور طلباءو طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کا فروغ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کرانے کے لئے انتہائی نا گزیر ہے جبکہ یونیورسٹی اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں ہونے والی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تحقیق سے یونیورسٹی کو ممتاز مقام حاصل ہو رہا ہے ۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان ہی ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ موجودہ وزیر اعظم کا ویژن ہے کہ ملک کی معیشت کو مضبوط سے مضبوط تر بنایا جائے جس کے لئے کچھ مشکل فیصلے بھی کرنا ہوں گے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب ثابت قدم رہتے ہوئے ملک کی معاشی ترقی اور اس کے استحکام میں اپنا اپنا حصہ ڈالےں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم بڑی سوچ رکھیں گے تب ہی کچھ بڑا کر پائیں گے۔ نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کو اپنی آنے والی زندگی میں سب سے مقدم پاکستان کی عزت و قار کو رکھنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک ابھرتی ہوئی معیشت ہے اوورسیز پاکستانی اپنی سرمایہ کاری ملک میں لائیں حکومت ان کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی جبکہ صوبہ بالخصوص کراچی میں سرمایہ کاری کے حوالے بہترین مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی بیرونی و اندرونی سرمایہ کاروں کے لئے ایک آئیڈیل شہر ہے جبکہ یہاں پر معاشی، اقتصادی، تجارتی، کاروباری، سماجی اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں تسلسل سے اضافہ ہونا سازگار ماحول ہونے کا ثبوت ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply