گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقرکا کراچی سے ویڈیو لنک پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا ہے کہ حکومت کی اقتصادی منصوبہ بندی اور پالیسی کے نتیجہ میں کافی حد تک اقتصادی استحکام آ چکا ہے، مالیاتی خسارہ کم کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کئے جا رہے ہیں، بجٹ میں بھی خسارے کو کم کرنے کے لئے پائیدار بنیادوں پر اقدامات تجویز کئے گئے ہیں، ایکسچینج ریٹ کو اب مارکیٹ …

اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا ہے کہ حکومت کی اقتصادی منصوبہ بندی اور پالیسی کے نتیجہ میں کافی حد تک اقتصادی استحکام آ چکا ہے، مالیاتی خسارہ کم کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کئے جا رہے ہیں، بجٹ میں بھی خسارے کو کم کرنے کے لئے پائیدار بنیادوں پر اقدامات تجویز کئے گئے ہیں، ایکسچینج ریٹ کو اب مارکیٹ کی بنیاد پر استوار کیا گیا ہے جس میں طلب و رسد کے عناصر کو مدنظر رکھا گیا ہے، آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد بے یقینی کا خاتمہ ہوا اور اقتصادی مارکیٹ پر اعتماد میں اضافہ ہوا، اس کے ساتھ ساتھ ہم نے جو پروگرام دیا آئی ایم ایف نے اس کی بھی حمایت کی، سٹیٹ بینک ملکی مفاد کے لئے اقدامات جاری رکھے گا۔ پیر کو یہاں کراچی سے ویڈیو لنک پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جو اقتصادی منصوبہ بنایا ہے، اس کے نتیجہ میں استحکام آ رہا ہے اور معاشی اشاریئے مثبت نتائج دے رہے ہیں۔

Leave a Reply