گورنر پنجاب چوہدری سرور خان اور ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین ابرار الحق کی مشترکہ پریس بریفنگ

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی)ہم نے اپنے سارے اختلاف بھلا کرکورونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرنا ہے ، ہم تین یا چار ہفتے گھروں میں رہ کر اس کا مقابلہ کر سکتے ہیں، احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہم اپنے آپ کو اور قوم کو بچا سکتے ہیں، طورخم بارڈر پر ہلال احمر راولپنڈی میں ایک 150 بیڈز پر مشتمل ہسپتال بنائے گی، نادار لوگوں کا ٹیسٹ …

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی)ہم نے اپنے سارے اختلاف بھلا کرکورونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرنا ہے ، ہم تین یا چار ہفتے گھروں میں رہ کر اس کا مقابلہ کر سکتے ہیں، احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہم اپنے آپ کو اور قوم کو بچا سکتے ہیں، طورخم بارڈر پر ہلال احمر راولپنڈی میں ایک 150 بیڈز پر مشتمل ہسپتال بنائے گی، نادار لوگوں کا ٹیسٹ مفت کیا جائے گا، ہمیں بحیثیت قوم مل کر کام کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار جمعرات کو گورنر پنجاب چوہدری سرور خان اور ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین ابرار الحق اور نے مشترکہ پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور خان نے کہا کہ ابرار الحق کا چیئرمین بننا نادار لوگوں کےلئے بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کا مقابلہ حکومت اکیلے نہیں کر سکتی، ہم نے اپنے سارے اختلاف بھلا کر اس وباءکا مقابلہ کرنا ہے، ہم تین یا چار ہفتے گھروں میں رہ کر اس کا مقابلہ کر سکتے ہیں، احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہم اپنے آپ کو اور قوم کو بچا سکتے ہیں، اپنی نیند اور غذا کا خیال رکھیں، پینے میں گرم پانی کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج ایک مشکل ترین وقت ہے جس کا ہمیں سامنا ہے، علماءکرام کی خدمات درکار ہیں، مکہ المکرمہ میں مسجد الحرام میں بھی احتیاطی اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک ٹیلی میڈیکل سنٹر یونیورسٹی آف ہیلتھ میں قائم کیا ہے جو 24 گھنٹے سروس مہیا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہا کہ ینگ ڈاکٹرز نے ہمیں 150 ڈاکٹرز فراہم کئے ہیں، ہماری 50 آرگنائزیشن مل کر اس مسئلہ پر کام کر رہی ہیں، حکومت پنجاب ڈاکٹرز کو مکمل سہولیات فراہم کرے گی، ہم ڈاکٹرز کو پوری عزت دیں گے۔ اس موقع پر ابرار الحق نے کہا کہ چمن بارڈر پر سکریننگ کا عمل جاری ہے،ہم نے طورخم بارڈر پر واٹر فلٹر پلانٹ لگایا ہے،ہلال احمر راولپنڈی میں 150 بیڈز پر مشتمل ہسپتال بنائے گی جہاں نادار لوگوں کا ٹیسٹ مفت کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی سی آر ٹیسٹ ہم تین ہزار میں کریں گے اور 2500 والا 500 میں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزاسٹر کے دنوں میں قوموں کا پتہ چلتا ہے، 10 دنوں میں ہم نے یہ ہسپتال مکمل کرنا ہے۔ ابرار الحق نے کہا کہ ہلال احمر نے 5 لاکھ ٹیسٹ کٹس کا آرڈر دیا ہے۔

مزید خبریں