گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورکا سکھ کنونشن سے خطاب

لاہور۔2 ستمبر(اے پی پی )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیع ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کھولنے کا تاریخی فیصلہ کیا بھارت کے ساتھ تعلقات جیسے بھی ہوں کرتارپور راہداری کھولنے میں پاکستان کی طرف سے کوئی رکاوٹ پیدا نہیں ہوگی وہ گورنر ہاﺅس لاہور میں منعقدہ ” انٹرنیشنل سکھ کنونشن “ سے خطاب کر …

لاہور۔2 ستمبر(اے پی پی )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیع ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کھولنے کا تاریخی فیصلہ کیا بھارت کے ساتھ تعلقات جیسے بھی ہوں کرتارپور راہداری کھولنے میں پاکستان کی طرف سے کوئی رکاوٹ پیدا نہیں ہوگی وہ گورنر ہاﺅس لاہور میں منعقدہ ” انٹرنیشنل سکھ کنونشن “ سے خطاب کر رہے تھے۔تقریب میں وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ‘وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق، معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان ‘مشیر تجارت عبد الرزاق داﺅد ‘صوبائی وزیر چوہدری ظہیر الدین سمیت امر یکہ ‘بر طانیہ اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک سے آنیوالے سکھ بھی شر یک ہوئے ۔

مزید خبریں