لاہور۔28 اکتوبر(اے پی پی )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ صوبہ میں بلدیاتی اداروں کی مدت کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم دو درجاتی نظام لایا جارہا ہے‘ حکومت نے ویلیج کونسلز متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ضلع یا تحصیل کی سطح پر حکومتیں براہ راست منتخب ہونگی‘ اے پی پی کو انٹرویو دیتے ہوئے گورنر نے کہا کہ نچلی …
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا اے پی پی کو انٹرویو
لاہور۔28 اکتوبر(اے پی پی )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ صوبہ میں بلدیاتی اداروں کی مدت کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم دو درجاتی نظام لایا جارہا ہے‘ حکومت نے ویلیج کونسلز متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ضلع یا تحصیل کی سطح پر حکومتیں براہ راست منتخب ہونگی‘ اے پی پی کو انٹرویو دیتے ہوئے گورنر نے کہا کہ نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی کے ذریعے عوام کو بااختیار بنانا میری خواہش ہے‘ ایسے ملک دنیا میں بری طرح ناکام ہوئے ہیں جنہوں نے فیصلہ سازی میں عوام کی شمولیت یقینی نہیں بنائی‘ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ملکر ملک کا وقار بلند کرنے اور عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کیلئے اپنی توانائیاں صرف کرنی چاہئیں ،گورنر پنجاب نے نظام میں اصلاحات لانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کی زندگی میں تبدیلی لانے کے انتخابی منشور کو پورا کرنے کیلئے پرعزم ہیں‘ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ انہوں نے انصاف کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہونے کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کو خیر باد کہا‘ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ موجودہ حکومت اداروں کو مضبوط کر رہی ہے تاکہ وہ عوام کی خدمت کرسکیں‘ انہوں نے کہا کہ حکومت لوگوں کو روزگار اور رہنے کیلئے مکان فراہم کریگی جبکہ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر اور ایک کروڑ لوگوں کو روزگار اس سمت میں درست قدم ہے‘ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کو خالی نعروں کے ذریعے اب بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا









