فیصل آباد۔11 نومبر(اے پی پی )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ انڈسٹریل سٹی فیصل ۱ٓباد سابق حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی بدولت بے پناہ مسائل کا شکار رہااور ٹیکسٹائل سیکٹر کو درپیش بحرانوں کے باعث بر۱ٓمدی اہداف بھی حاصل کرنا نا ممکن ہوگیا تاہم اب حکومت تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے فیصل ۱ٓباد کو دوبارہ پاکستان کا مانچسٹر بنائے گی اور از سر نو صنعتی شعبہ کی …
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کوہ نور مارکی فیصل ۱ٓباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب

مزید خبریں
فیصل آباد۔11 نومبر(اے پی پی )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ انڈسٹریل سٹی فیصل ۱ٓباد سابق حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی بدولت بے پناہ مسائل کا شکار رہااور ٹیکسٹائل سیکٹر کو درپیش بحرانوں کے باعث بر۱ٓمدی اہداف بھی حاصل کرنا نا ممکن ہوگیا تاہم اب حکومت تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے فیصل ۱ٓباد کو دوبارہ پاکستان کا مانچسٹر بنائے گی اور از سر نو صنعتی شعبہ کی رونقیں بحال کی جائیں گی نیز وزیراعظم حکومتی وزراءکی کارکردگی کو خود مانیٹر کررہے ہیں اور وزراءاپنے محکموں میں بہتری کیلئے بھی کوشاں ہیں تاکہ حکومت کی جانب سے فراہم کی جانیوالی ہدایات کی روشنی میں عوام کو بھرپور ریلیف کی فراہمی ممکن ہوسکے،علاوہ ازیں ان کا40 سالہ سیاسی تجربہ کہتا ہے کہ جو سیاسی جماعتیں اپنے نظریاتی کارکنوں کواہمیت اور پارٹی ورکرز کو عزت نہیں دیتیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتیں جبکہ عمران خان ورکرز کی محنت سے وزیراعظم بنے اور میں بھی انہیں کی جدوجہد سے ۱ٓج گورنر کے منصب پر ہوںیہی نہیں بلکہ عام انتخابات میں سخت محنت پر پارٹی کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوںاور یقین دلاتا ہوں کہ جلد کارکنوں کو گورنر ہاﺅس چائے پر بلاکر ان کے مسائل سنوں گا،مزید بر۱ٓں وزراءاور ارکان اسمبلی بھی پارٹی کارکنوں کی خدمات کے اعتراف میں انکے مسائل کے فوری حل کو ترجیح دینی چاہیے۔اتوار کی سہ پہر کوہ نور مارکی فیصل ۱ٓباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ورکرز کیلئے ان کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور چونکہ وہ خود بھی ورکر رہے ہیں اسلئے انہیں ورکرز کی جدوجہد اور ان کے مسائل کا مکمل ادراک ہے لہٰذا وہ پارٹی ورکرز کے مسائل اور انہیں پارٹی کے فیصلوں میں مناسب مقام دلانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لائیں گے۔








