گورنر پنجاب کا وکلا برادری کے اعزاز میں افطار ڈنر، سابق چیئرمین سینٹ نیئر بخاری سمیت وکلا برادری کی شرکت

لاہور۔21فروری (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گورنر ہاوس لاہور میں وکلا برادری کے اعزاز میں افطاری ڈنر کا اہتمام کیا۔ افطار ڈنر میں سابق چیئرمین سینٹ نیئر بخاری سمیت وکلا برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔وکلا نے گورنر پنجاب کو اپنے درمیان پاکر خوشی کا اظہار کیا اور سلفیاں بنوائیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ وہ …

لاہور۔21فروری (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گورنر ہاوس لاہور میں وکلا برادری کے اعزاز میں افطاری ڈنر کا اہتمام کیا۔ افطار ڈنر میں سابق چیئرمین سینٹ نیئر بخاری سمیت وکلا برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔وکلا نے گورنر پنجاب کو اپنے درمیان پاکر خوشی کا اظہار کیا اور سلفیاں بنوائیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ وہ ایک ورکر جیالے ہیں اور عوام میں رہنا پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی نیکیاں اور برکات سمیٹنے کی کوشش میں مصروف عمل ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ انشا اللہ افطاریوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ گورنر ہاوس کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے کھلے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وکلا برادری کا انصاف کے حصول میں ایک اہم کردار ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ وکلا برادری پیپلز پارٹی کا ہراول دستہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ وکلا نے جمہوریت کے تسلسل اور استحکام کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ لوگوں سے بالخصوص مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ اپنے اردگرد کمزور اور سفید پوش خاندانوں کی اس بابرکت مہینے میں بھر پور مدد کریں۔