گورنر کے پی اور وفاقی وزیر ریلوے سمیت اہم شخصیات کا معاون خصوصی سردار یاسر الیاس اور سردار تنویر الیاس کے بہنوئی ڈاکٹر نوید کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاحت سردار یاسر الیاس اور سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کے بہنوئی ڈاکٹر نوید کے انتقال پرگورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی سمیت اہم شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ یہاں جاری بیان کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، وفاقی وزیر برائے ریلوے …

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاحت سردار یاسر الیاس اور سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کے بہنوئی ڈاکٹر نوید کے انتقال پرگورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی سمیت اہم شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

یہاں جاری بیان کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی، رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان، لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف غفور، میجر جنرل (ر) عابد لطیف خان، جنرل شہریار پرویز، وفاقی سیکرٹری محی الدین احمد وانی، سعودی عرب میں سابق سفیر ایڈمرل ہاشم بن صدیق، سابق میئر راولپنڈی سردار نسیم خان، صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز سردار طاہر،صدر سمال چیمبر اویس ستی اور آئی سی سی آئی کے کئی سابق صدور، سینئر سرکاری افسران، کاروباری اور تجارتی رہنمائوں، انجمن تاجران اور کاروباری برادری کے اراکین نے اسلام آباد میں سردار محمد الیاس خان (چیئرمین سینٹورس گروپ)، سردار ڈاکٹر راشد الیاس خان اور سردار یاسر الیاس خان کی رہائش گاہ پر آکر ڈاکٹر نوید کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

تعزیت کرنے والوں میں کئی معروف میڈیا ہاؤسز کے سربراہان، سینئر صحافی اور نامور میڈیا شخصیات بھی شامل تھیں جنہوں نے سوگوار خاندان کے ساتھ گہرے دکھ اور یکجہتی کا اظہار کیا۔تمام زعما نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی روح کو ابدی سکون اور خاندان کو اس مشکل وقت میں صبر و تحمل عطا کرنے کی دعا کی۔