سیالکوٹ۔8اکتوبر (اے پی پی):گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی (جی سی)سیالکوٹ کی باصلاحیت طالبہ نے پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ پروگرام میں خواتین کی باکسنگ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ ترجمان یونیورسٹی کے مطابق محکمہ سوشیالوجی کی باصلاحیت کھلاڑی پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ پروگرام میں خواتین کی باکسنگ میں کانسی کا تمغہ جیت کر ہماری یونیورسٹی کے لیے فخر کا باعث بنی ہیں جس پر ہم اپنے رب کے شکر …
گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی طالبہ نے پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ پروگرام میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

مزید خبریں
سیالکوٹ۔8اکتوبر (اے پی پی):گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی (جی سی)سیالکوٹ کی باصلاحیت طالبہ نے پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ پروگرام میں خواتین کی باکسنگ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ ترجمان یونیورسٹی کے مطابق محکمہ سوشیالوجی کی باصلاحیت کھلاڑی پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ پروگرام میں خواتین کی باکسنگ میں کانسی کا تمغہ جیت کر ہماری یونیورسٹی کے لیے فخر کا باعث بنی ہیں جس پر ہم اپنے رب کے شکر گزاہیں۔
انہوں نےبتایا کہ یہ قابل ذکر کامیابی جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہوئی ہے کہ جہاں خواتین کی باکسنگ میں ہماری کسی طالبہ نے میڈل حاصل کیاہے جس کا سہرا وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر کے سر جاتا ہے جنہوں نے ہمیشہ اپنی طالبات کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں ہر قسم کا تعاون بھی فراہم کیا ۔








