گور نرپنجاب نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں” پروٹیکٹ پاکستان کورونا ریسرچ سنٹر ”اور” اینٹی سپیٹک ٹنل” کا افتتاح کر دیا

لاہور۔6 اپریل(اے پی پی )گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور میں'' پروٹیکٹ پاکستان کورونا ریسرچ سنٹر ''اور'' اینٹی سپیٹک ٹنل'' کا افتتاح کر دیا 'غر یب خاندانوں کیلئے لاہور سمیت مختلف علاقوں میں روشن کی فراہمی بھی شروع کردی گئی جبکہ گورنر پنجاب نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا بدل رہی ہے بد قسمتی سے کورونا جلدپاکستان کی جان چھوڑنے والا نہیں …

لاہور۔6 اپریل(اے پی پی )گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور میں” پروٹیکٹ پاکستان کورونا ریسرچ سنٹر ”اور” اینٹی سپیٹک ٹنل” کا افتتاح کر دیا ‘غر یب خاندانوں کیلئے لاہور سمیت مختلف علاقوں میں روشن کی فراہمی بھی شروع کردی گئی جبکہ گورنر پنجاب نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا بدل رہی ہے بد قسمتی سے کورونا جلدپاکستان کی جان چھوڑنے والا نہیں کیونکہ پوری دنیا میں کورونا وائرس کے مر یضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ہم نے آج کورونا کے ساتھ ساتھ غربت کے خلاف بھی جنگ لڑنی ہے’غر یب خاندانوں کو گور نر ہائوس کے باہرنہیں انکے گھروں میں راشن فراہم کر یں گے ۔ تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب نے سوموار کے روز یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میںریسرچ سنٹراور ٹنل کا افتتاح کرد یا ہے جبکہ اس موقعہ پر وائس چانسلرڈاکٹر جاوید اکرم ‘وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈ یکل یونیورسٹی ڈاکٹر خالد مسعووگوندل ‘وائس چیئر سرور فائونڈیشن بیگم پروین سرور ‘ویمن چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹر ی کی ڈاکٹر شہلا جاوید سمیت دیگر بھی موجود تھے اس موقعہ پر تقر یب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر نے کہا کہ جیسے دنیا میں سب سے پہلے پاکستان نے کورونا ٹیلی میڈیسن سنٹر کی بنیاد رکھنے کا اعزاز حاصل کیا ہے اسی طر ح مجھے خوشی ہے کہ ہم نے آج کورونا کے حوالے سے پروٹیکٹ پاکستان کورونا ریسرچ سنٹر کا بھی آغاز کرد یا ہے اور صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ بر طانیہ اورسر ی لنکا سے بھی ڈاکٹرز ریسرچ میں حصہ لے رہے ہیںکورونا ٹیلی میڈیسن سینٹر کے لیے 7500 سے زائد ڈاکٹرز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں اور عوام کی کورونا بارے بر وقت راہنمائی کی وجہ سے ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن دنیا میں ایک مثال بن چکی ہے جب امر یکہ میں 9/11اور بر طانیہ میں 7/7کا سانحہ ہوا تو اسکے بعد دنیا بدل گئی اور آج کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا بدل رہی ہے بد قسمتی سے ابتک کی صورتحال کا دیکھا جائے تو لگتا ہے کہ کورونا جلدپاکستان کی جان چھوڑنے والا نہیں پوری دنیا میں کورونا وائرس کے مر یضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ہم نے آج کورونا کے ساتھ ساتھ غربت کے خلاف بھی جنگ لڑنی ہے اور عوام کو حفاظتی تدابیر پر مکمل عملددرآمد کر نا ہوگا گورنر ہا ئوس میں وزیر اعظم عمران خان کو ہفتہ کے روز مخیر حضرات نے 40 کروڑ روپے سے زائد کورونا فنڈز میںدیئے ہیں او ر انشاء اللہ ہم سب ملکر کورونا بحران سے متاثر ہونیوالے غر یب خاندانوں کو راشن کی فراہمی یقینی بنائیں گے ۔

مزید خبریں