گور نر پنجاب سے صوبائی وزراءراجہ محمد بشارت ، عنصر مجید خان نیازی ، رائے تیمور خان بھٹی کی ملاقات

لاہور۔9 فروری(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت سمیت 3صوبائی وزراءنے ملاقات کی۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ عوام کو اپوزیشن پراور اپوزیشن جماعتوں کو ایک دوسرے پر اعتبار نہیں،عوام جانتے ہیں کہ اپوزیشن صرف اپنے بچاﺅ کی جنگ لڑ رہی ہے، شفاف اور بلاتقر یق احتساب کو ایک منٹ کیلئے بھی روکنا ملکی مفاد میں نہیں، مہنگائی …

لاہور۔9 فروری(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت سمیت 3صوبائی وزراءنے ملاقات کی۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ عوام کو اپوزیشن پراور اپوزیشن جماعتوں کو ایک دوسرے پر اعتبار نہیں،عوام جانتے ہیں کہ اپوزیشن صرف اپنے بچاﺅ کی جنگ لڑ رہی ہے، شفاف اور بلاتقر یق احتساب کو ایک منٹ کیلئے بھی روکنا ملکی مفاد میں نہیں، مہنگائی جیسے مسائل کو ختم کر نے کیلئے دوٹوک پالیسی تیار کی جا رہی ہے، وفاقی اور پنجاب حکومت عوامی فلاح وبہبود کیلئے عملی طورپربھر پور اقدامات کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گور نر ہاﺅس لاہور میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت ،صوبائی وزےر لیبر عنصر مجید خان نیازی اور صوبائی وزےر کھیل وامور نوجوان اور سیاحت رائے تیمور خان بھٹی کی ملاقات کے دوران پنجاب کی سیاسی صورتحال اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن حکومت کے خلاف جتنے مر ضی پلان بنا لے وہ کسی صورت اپنے ایجنڈے میں کامیاب نہیں ہوں گے آج عوام بھی جانتے ہیںکہ اپوزیشن صرف اپنے بچاﺅ کی جنگ لڑ رہی ہے انکو عوام کے مسائل سے کوئی لینا دینا نہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت شفاف اوربلا تفر یق احتساب کے نعر ے پر عمل کر رہی ہے اور انشاءاللہ آخری کر پٹ شخص کے احتساب تک ملک میں شفاف احتساب جاری رہیگا اور پاکستان کو کر پشن فری ملک بنائیں گے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ مڈ ٹر م انتخابات اپوزیشن کا کبھی پورا نہ ہونیوالا خواب ہے اپوزیشن جماعتیں ملک وقوم نہیں صرف اپنا اپنا فائد ہ سوچ رہی ہیں احتجاج کی بات کر نیوالی اپوزیشن متحد نہیںانتشار کا شکار ہے اور اپوزیشن خوفزدہ ہے کہ حکومت نے آئینی مدت پوری کر لی توانکی دوکانداری ختم ہوجائیگی۔ اُنہوں نے کہا کہ 2023تک حکومت کر نے کا عوامی مینڈ یٹ تحر یک انصاف کے پاس ہے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان مضبوط اور مستحکم ہو رہا ہے، اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ احتجاج اورفساد کی بجائے پار لیمنٹ کے اندر اور باہر اپنا جمہوری کردار ادا کر یں۔ اُنہوں نے کہا کہ صحت ، تعلیم اور دیگر شعبوں میں پنجاب حکومت مثالی اقدامات کر رہی ہے حکومت عملی طور پر عوام کی ترقی اور خوشحال کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔اُنہوںنے کہا کہ پاکستان کو اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے مگر حکومت مکمل طور پر نیک نیتی کیساتھ کام کر رہی ہے اس لئے انشاءاللہ تمام مسائل حل ہوں گے اور پاکستان معاشی طور پر بھی مضبوط اور مستحکم ہوگا۔