گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور کا یوم شہداء پولیس کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

لاہور۔4 اگست(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے بھارتی دہشت گردی اور کشمیر میںمظالم کیخلاف بر طانیہ اور امر یکہ سمیت اراکین یورپی پار لیمنٹ کو خطوط لکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سیاسی محاذ پر ناکامی کے بعد کشمیر کو موت کی وادی بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے مگر پاکستان کشمیریوں کیساتھ ہے، نر یندر مودی کے اصل چہرے کو پوری دنیا میں …

لاہور۔4 اگست(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے بھارتی دہشت گردی اور کشمیر میںمظالم کیخلاف بر طانیہ اور امر یکہ سمیت اراکین یورپی پار لیمنٹ کو خطوط لکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سیاسی محاذ پر ناکامی کے بعد کشمیر کو موت کی وادی بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے مگر پاکستان کشمیریوں کیساتھ ہے، نر یندر مودی کے اصل چہرے کو پوری دنیا میں بے نقاب کر یں گے،دہشت گردی کے خلاف آج بھی سیاسی اورمذہبی جماعتوں سمیت پوری قوم متحد ہے اور دہشت گردوں کاقلع قمع کردیا ہے،ملک کے مستقبل کو محفوظ بنانے اور ملک کی بقااور سلامتی کیلئے ہزاروں شہداءنے اپنی جانوںکا نذرانہ دیا انکو جتنا بھی خر اج تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہے ۔پنجاب پولیس کے شہداءکی قر بانیوں کو بھی ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔