گور نر چوہدری محمدسرور او ر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات

لاہور۔20 جولائی (اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور او ر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار درمیان ملاقات ہو ئی۔ جس میں اپوزیشن کے حکومت مخالف عزائم کو کسی صورت کامیاب نہ ہونے دینے کا عزم ۔اپوزیشن کواحتجاج اور انتشار کی سیاست کی بجائے عام انتخابات کا انتظار کر نے کا مشورہ جبکہ عید پر کورونا سے بچاﺅ کیلئے ایس او پیز پربھی سختی سے عملددرآمد یقینی بنانے …

لاہور۔20 جولائی (اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور او ر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار درمیان ملاقات ہو ئی۔ جس میں اپوزیشن کے حکومت مخالف عزائم کو کسی صورت کامیاب نہ ہونے دینے کا عزم ۔اپوزیشن کواحتجاج اور انتشار کی سیاست کی بجائے عام انتخابات کا انتظار کر نے کا مشورہ جبکہ عید پر کورونا سے بچاﺅ کیلئے ایس او پیز پربھی سختی سے عملددرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سوموار کو وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے گور نر ہاﺅس لاہور میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ملاقات کی جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال ،ترقیاتی منصوبوں اورکورونا سے بچاﺅ کیلئے اقدامات سمیت دیگر معاملات کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبے میں ترقی، خوشحالی اور عوام کو ریلیف یقینی بنانے کیلئے ملکر کام کر نے بھی اتفاق کیا گیا ہے ۔ ملاقات کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کورونا کیخلاف پنجاب حکومت کے اقدامات کو بھی سراہا ہے ۔گورنر پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب نے عوامی خدمت کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کا مل کر مقابلہ کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔ ملاقات کے دوران یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ مویشی منڈیوں ،عید اور محر م الحرام کے موقع پر کورونا سے بچاﺅ کے لیے بھر پور اقدامات اور ایس او پیز پر عملددرآمد کو یقینی بنایا جائے گا ۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت متحد ہے اور انشاءاللہ وفاقی اورپنجاب حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی اور حکومت کے خلاف محاذ بنانیوالی اپوزیشن جماعتیں ناکام ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف سمارٹ لاک ڈاﺅن کا وزیر اعظم عمران خان کا ایک مثالی فیصلہ ہے جسکے پنجاب سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بھی مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم سب نے ملکر کورونا کوشکست دینی اور پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر نا ہے اور اس میں کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کے وقار میں عالمی سطح پر اضافہ ہوا ہے جبکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا کہ اپوزیشن کی منفی سیاست کا مقابلہ عوامی خدمت سے کریں گے صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے لیے تمام وسائل کو استعمال کیا جائیگا انتشار اور مایوسی پھیلانے والے عناصر کبھی کامیاب نہیں ہو ں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو حکومت پر بلاوجہ تنقید کے سواکوئی کام نہیں مگرہم صرف عوام کی خدمت کو فوکس کیے ہوئے ہیں اورعوام کی خدمت ہی ہمارا مشن ہے اور انشاءاللہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہم کامیابی سے آگے بڑھتے رہیں گے۔

مزید خبریں