گپٹل کی 180 رنز کی طوفانی اننگز، نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو چوتھے ون ڈے میں با آسانی 7 وکٹوں سے ہرا دیا

ہیملٹن ۔ یکم مارچ (اے پی پی) مارٹن گپٹل کی طوفانی اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو چوتھے ایک روزہ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے شکست دے دی، دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر ہو گئی، فاتح ٹیم نے 280 رنز کا ہدف 45 اوورز میں محض 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، گپٹل اور ٹیلر نے …

ہیملٹن ۔ یکم مارچ (اے پی پی) مارٹن گپٹل کی طوفانی اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو چوتھے ایک روزہ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے شکست دے دی، دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر ہو گئی، فاتح ٹیم نے 280 رنز کا ہدف 45 اوورز میں محض 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، گپٹل اور ٹیلر نے انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور تیسری وکٹ میں 180 رنز کی قیمتی شراکت جوڑ کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، گپٹل نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف باﺅلرز کی خوب دھنائی کی اور 11 چھکوں کی مدد سے 180 رنز کی اننگز کھیل کر پروٹیز کی جیت کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا، ٹیلر 66 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، ڈی ویلیئرز اور ڈوپلیسی کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں، گپٹل کو عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply